راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مرکزی جلوس عید میلاد النبی ؐ کی دعا اور افتتاح 9اکتوبر اتوار کو صبح 10بجے جامع مسجد حنفیہ راولپنڈی سے ہو گا، سابقہ روایات کے مطابق مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کے نعت خواں نمائندہ تنظیم کے سٹیج پر افتتاحی تقریب ہو گی ،مہمان خصوصی الحاج پیر محمد نقیب الرحمان اور پیر سرکار جی ہوں گے تلاوت کلام پاک بارگاہ خیرالانام ہدیہ نعت شریف اور مختصر خطاب ہو گا، اور شیرینی تقسیم کی جائے گی، بعد ازاں مرکزی جامع مسجد کے صدر دروزاے پر افتتاح اور دعا الحاج پیر محمد نقیب الرحمان ، پیر سرکار جی، سشیخ طارق مسعود، فخر زمان عادل ، حاجی اختر علی، محمد بشیر بٹ، علامہ حافظ اقبال رضوی ، علامہ حافظ ناصر بشیر، حاجی ملک منیر، حافظ حسن، چوہدری افتخار، ملک وحیداختر اور دیگر عہدیدار دعا اور افتتاح میں شامل ہوں گے ، مرکزی جلوس جامع مسجد سے درود پاک کی صدائوں میں روانہ ہو گا۔