مولانااعظم طارق شہید نڈر،بےباک قومی و مذہبی رہنما تھے، احمد لدھیانوی 

Oct 07, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)جرنیل اہلسنت شہید ناموس صحابہ مولانااعظم طارق شہید نڈر،بےباک عظیم قومی و مذہبی رہنما تھے ان کی مذہبی، سیاسی، سماجی، پارلیمانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،حکومت صحابہ کرام کی شان میں ہونے والی گستاخیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے فی الفور موثر قانون سازی کرے، وگرنہ سنی علما کونسل ملک بھر میں سخت احتجاج کرے گی، ٹرانس جینڈر ایکٹ کو واپس لیا جائے ان خیالات کا اظہار سنی علما کونسل پاکستان کے سربرا علامہ محمد احمد لدھیانوی، مرکزی علامہ اورنگزیب فاروقی، ایم پی اے جھنگ مولانا معاویہ اعظم،علامہ مسعود الرحمن عثمانی مقتدر علما کرام،مذہبی جماعتوں کے قائدین،سیاسی عمائدین نے انسویں سالانہ شھدائے اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس ہاکی گرﺅانڈ آبپارہ اسلام آباد میں کیا۔ ایم پی اے جھنگ مولانا محمد معاویہ اعظم طارق نے کہا کہ میں تحفظ ناموس صحابہ کے لیئے والد مولانا اعظم طارق شہید کی پارلیمانی جد و جہد کو قانون سازی تک جاری رکھوں گا علامہ مسعودالرحمن عثمانی نے کہا کہ ہم محبت صحابہ جلوس نکالیں گے۔
،کانفرنس سے مولانا عبدالخالق رحمانی،مفتی عبدالوحید جلالی، علامہ اشرف طاہر،علامہ عطا محمد دیشانی،مولانا شیخ تصدق،مولانا ربنواز حنفی،مولانا اشرف علی، عبداللہ گل، اجمل بلوچ نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں