راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر ملک خالد نواز بوبی نے کہا ہے کہ عید میلادالنبیؐ انتہائی شان و شوکت سے منانے کیلئے تیاریاں بھرپور انداز سے جاری ہیں یہ مبارک لمحات ہمیں بھائی چارے کی فضاء کے فروغ ، ملکی ترقی اور سلامتی کیلئے دعائیں مانگتے ہوئے گذارنے ہے ربیع الاول کے مقدس ترین مہینے میں ہمیں اپنی دعائوں
میں اپنے سیلاب زدگان ہموطنوں کو بھی یاد رکھنا ہے ان کی جلد بحالی کیلئے انہیں دعائوں میں یاد رکھیں ایوان وقت میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر ملک خالد نواز بوبی نے کہا ہم پیارے نبی آخرالزمان ؐ کے صدقے متحد قوم ہیں اور ہم سیرت پاک سے اپنی زندگیوں میں رہنمائی اور روشنی لیں گے اس وقت ہر طرف درودوسلام کا ورد جاری و ساری ہے شہر کے گلی محلے ، بازار جدھر نظر دوڑائیںہر طرف روشنیاں ہی روشنیاں ہیں بارہ ربیع الاول کو عید میلاد کے جلوسوں میں شرکت کیلئے ہر دل بیتابی سے منتظر ہے۔