انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے کنونیئراور جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری ملک محمدشکیل قاسمی نے قائدین واکابرین اہلسنت حنفی بریلوی سے اپیل کی ہے کہ وہ عید میلادالنبی ﷺ شایان شان منانے کے لئے عاشقان مصطفے کی سرپرستی ورہنمائی کریں، عوام اہلسنت حنفی بریلوی کو حکومتی اداروں سے کسی بھی قسم کی امید نہیں ہے،حکومت سندھ کا جشن عیدمیلادالنبی ﷺ سرکاری سطح پر منانے کا اعلان محض ڈھکوسلہ ہے، ابھی تک گلیوں محلوں میں گندگی کے انبارلگے ہیں،گٹراور نالے ابل رہے ہیں،رات کے اوقات میں سڑکوں پراسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے اندھیروں کا راج ہے،جلوس میلادالنبی کے راستوں کی صفائی اور مرمت سے گریز کیاجارہاہے، پولیس اور سول انتظامیہ علاقائی تنظیمات اہلسنت حنفی بریلوی سے رابطہ کرنے اور مسائل سننے کے لئے کسی صورت تیارنہیں ہیں جس کی وجہ سے عوام اہلسنت حنفی بریلوی میں اشتعال بڑھتاجارہاہے،باالخصوص اورنگی ٹان، نیوکراچی،کورنگی،لانڈھی اورملیر کے نوجوانان اہلسنت حنفی بریلوی اضطراب کی کیفیت میں ہیں، سرکاری افسران اہلسنت حنفی بریلوی نمائندگان سے کئے گئے وعدوں کو حقیقت کا رنگ دیں،کراچی کے تمام علاقوں میں جلوس کے راستوں کو کھولاجائے۔ یہ باتیں انہوں نے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان اہلسنت سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔نوجوانوں کا مطالبہ تھاکہ قائدین واکابرین نے توجہ نہ دی تو عوام اہلسنت حنفی بریلوی احتجاجی راہ اپنانے پر مجبورہوں گے۔انہوں نے اعلان کیاکہ علاقائی سطح پر مرکزی میلادالائنس کے ذمہ داران کا اعلان جلد کیاجائے گا۔