جما عت اہلسنّت کے تحت لانچوں کی میلاد ریلی کا انعقاد‘ دلفریب مناظر

Oct 07, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے رہنماءمولانا ابرار احمد رحمانی نے کہا کہ حضو ر خاتم النبیین کی ذات گر امی اہل اےمان کےلئے سر چشمہ ہد اےت اور مر کز عشق و محبت ہے، آقا کریم کا اسو ئہ حسنہ ہر زمانے مےں مسلما نو ں کی قو ت سر چشمہ رہا ہے اور تاقےا مت رہے گا ۔انہوں نے جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام منوڑہ کیماڑی میں لانچوں کے جلوس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہحضور نبی کریم ﷺکی ولادت کا جشن منانا خوشی کا اظہار کرنا ایمان کا تقاضا ہے ،بہترین زندگی گزارنے کےلئے اسوہ رسالت اہل ایمان کےلئے نمونہ ہے۔جلوس میں ڈاکٹر سید عبد اپوہاب قادری،پیر فاروق انور شاہ کاظمی،مولانا شوکت سیالوی،مولانا عباس رضا الباروی،مولانا عاشق سعیدی،قاری وزیر علی ،غفران احمد ،انصر سعیدی،مولانا مہتاب نعیمی،مولانا عمیر ترابی،شریف احمد خان، فیصل قادری،وقاص ترابی ، سید بلال و دیگر بھی شریک تھے۔اس موقع پر علماءکرام کا کہنا تھا کہ اسلام پوری انسانیت کےلئے امن کا پیام لے کر آیا ہے نبی کریم کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے دنیا کو امن کا گہوارہ بنا یا جا سکتا ہے۔ غلا مان مصطفی اپنے نبی کی ولادت کا جشن بھر پو ر انداز سے منا تے ہیں اہل محبت کے دلوں سے جذبہ¿ عشق مصطفی ا ختم کرنے کی کوششیں کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے۔انہو ں نے کہا کہمسلمان دنیا بھر میں محسن انسانیت کی ولادت کے حوالے سے محافل میلاد کا انعقاد کر کے دنیا میں اسلام کی عالمگیر امن و محبت کا پیغام عام کر تے ہیں ۔دریں اثنا جما عت اہلسنّت کی زیر سرپرستی فیضان مصطفی اکیڈمی سیلانی کی جانب سے طلبہ کا میلاد جلوس نکالا گیا جس کی قیادت مولانا جمیل امینی،علامہ فرقان شامی اور علماءکرام کر رہے تھے۔نیز آج 7اکتوبر بعد نمازجمعہ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ لیبر کالونی سائٹ سے جما عت اہلسنّت کراچی کے چیف آرگنائزر علامہ خلیل الرحمان چشتی کی قیادت میںمیلاد النبی کا جلوس نکالا جائے۔ 
مولانا ابرار احمد رحمانی 

مزیدخبریں