محافل میلاد نفرتیں ختم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں‘ غلام یسین گولڑوی

Oct 07, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)انجمن فیضان ختم نبوت،جمعیت علما پاکستان کے تحت عظیم الشان میلادخاتم النبیین کی نورانی ریلی کا آغازدارالعلوم غوثیہ مہریہ قاسم ٹاون سے ہوا ریلی کی قیادت مرکزی امیر انجمن فیضان ختم نبوت پاکستان حضرت علامہ مفتی غلام یسین گولڑوی،علامہ صاحبزادہ غلام غوث گولڑوی، علامہ عبداللہ کامل نعیمی،صاحبزادہ حافظ محمد فیاض گولڑوی،صاحبزادہ مولانا ریاض گولڑوی، علامہ شفا اللہ نورانی،علامہ غوث بخش مہروی،علامہ عبدالباسط محمود،علامہ عبدالغفار چشتی،علامہ عارف گولڑوی،چوہدری ذوالفقار علی بھٹو، صاحبزادہ غیاث الدین گولڑوی،مولانا ابرار،ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور سید عالم اللہ تعالی کی سب سے بڑی نعمت ہیں اللہ تعالی نے حضور پاک کے علاوہ کسی نعمت کا احسان نہیں جتایا۔ محافل میلاد مصطفی نفرتیں ختم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ان محافل میں امن واخوت کا درس دیاجاتا ہے ماہ ربیع النور کی مبارک ساعتیں اور مبارک گھڑیاں تمام عالم اسلام کے لئے خصوصی اہمیت اور خصوصی تقدس کی حامل ہیں آج کے اس پر فتن دور میں بھٹکی ہوئی انسانیت کے لئے مشعل راہ حضور سید عالم رحمت عالم کی سیرت طیبہ ہی ہے امن وسلامتی آپ کی تعلیم پر عمل کرنے سے ہی ہے ہم مسلمانوں کے لئے خصوصا لازم ہے کہ سیرت طیبہ کو مشعل راہ بنائیں اس موقع پر حاجی عظیم گولڑوی، صوفی ارشد منیر،صوفی غلام مرتضی گوگا،حاجی جاوید امام قادری،خلیفہ مرزا فقیر،ملک ریحان،محمد عمر جت،حاجی زمان، صفدر بھائی،ودیگر نے شرکت کی۔ریلی کا اختتام بھینس کالونی مین اسٹاپ پر کیا گیا۔
غلام یسین گولڑوی

مزیدخبریں