جامعہ کراچی سلیکشن بورڈ ایکشن کمیٹی کی اپیل پراحتجاج 

Oct 07, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)جامعہ کراچی سلیکشن بورڈ ایکشن کمیٹی کی اپیل پراحتجاج سے ڈاکٹر فیضان، ڈاکٹر شاداب، ڈاکٹر حنا، ڈاکٹر فائزہ، ڈاکٹر حارث،ڈاکٹر منور، ڈاکٹر غفران ڈاکٹر شیر محمد میرانی اور ڈاکٹر ریاض نے خطاب کرتے ہوئے انجمن اساتذہ اور انتظامیہ کے رویے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا، مقررین نے کہا کہ تین مہینے سے سلیکشن بورڈ ایکشن کمیٹی کی بار بار یاددہانیوں کے باوجود ڈاکٹر امیر حسن کا سلیکشن بورڈ نہیں کرایا جاسکا۔ مقررین نے کہا کہ شیخ الجامعہ نے ایکٹ میں موجود اختیارات کو استعمال کرنے سے گریز کیا جس کے باعث ایک استاد بغیر سلیکشن بورڈ کا سامنا کئے ہی ریٹائر ہو گیا۔ حالانکہ ماضی میں ایسی مثالیں موجود تھیں۔ مقررین نے تمام شرکا کو اس بات کا یقین دلایا کہ ایکشن کمیٹی قائم رہے گی اور سلیکشن بورڈز کے کو جلد از جلد منعقد کروانے کی بھرپور سعی کرتی رہے گی۔ انھوں نے شرکا سے کہا کہ امسال ہونے والے الیکشن میں ووٹرز کو یاد رکھنا چاہئے کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے اساتذہ کی بروقت سلیکشن میں روڑے اٹکائے۔اس کے بعد مظاہرین نے شیخ الجامعہ اور رجسٹرار آفس کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
سلیکشن بورڈ 

مزیدخبریں