ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ناروا سلوک کیخلاف وہاڑی اور میلسی بارکی ہڑتال جاری


وہاڑی‘میلسی(کرائم رپورٹر‘نامہ نگار) ڈسٹرکٹ  اینڈ سیشن جج کے ناروا رویئے کے خلاف وہاڑی اور میلسی میں وکلاء نے پانچویں روز بھی احتجاجی ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھا جس کے باعث پیشیوں پر آنے والے سائلین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا احتجاج میں صدربار بابر منظور دوگل، سیکرٹری بار رانا عمران ریاست،سابق صدر بار شہزاد انجم مترو،شکیل تارڑ،فیاض لکھویرا،ممبرپنجاب کونسل راؤ شیراز رضا سمیت وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر صدر بار بابر منظور دوگل اور سیکرٹری رانا عمران ریاست نے کہا کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج میلسی کے وکلاء  کے ساتھ مبینہ نامناسب اور توہین آمیز رویے کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہے  جب تک مذکورہ ججز کا تبادلہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی جبکہ وکلاء نے سیشن جج مردہ باد کے نعرے بھی لگائے وکلاء نے چیف جسٹس ہائی کورٹ لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ ججز کو وہاڑی سے ٹرانسفر کیا جائے
ہڑتال جاری

ای پیپر دی نیشن