کاشتکاروں کی سہولیات کیلئے نئی منڈیوں کاقیام کیلئے اقدامات شروع 

Oct 07, 2022

ملتان( نمائندہ خصوصی ) پامرا ایکٹ کے تحت مارکیٹ کمیٹی کے قوانین میں کی جانے والی  ترامیم کے بعد کاشتکاروں کی سہولیات کے لیے نئی منڈیوں کے قیام  کے حوالے سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں ملتان اور بستی ملوک میں مارکیٹ کمیٹی کی سرکاری منڈیوں کے علاوہ پرائیویٹ منڈیاں بھی قائم کی جارہی ہیں اس سلسلے میں بن بوسن سبزی و فروٹ منڈی جہاں روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں کا کاروبار ہوتا ہے منڈی میں موجود فرموں کی طرف سے دی گئی درخواست پر پامرا اتھارٹی کی طرف سے مزکورہ سبزی و فروٹ منڈی کو پامرا قوانین کا پراسس مکمل کرنے کے بعد حتمی منظوری دے دی گئی ہے بدھلہ والا سکندرآباد میں ہی چائنا کے نام سے پرائیویٹ غلہ منڈی قائم کر دی گئی ن پرائیویٹ منڈیوں کے قیام سے مارکیٹ کمیٹی کی سرکاری منڈیوں کے ریونیو میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اور اس سلسلے میں مارکیٹ فیس کی وصولی کے لئے دیا گیا سالانہ  ٹارگٹ پورا کرنا انتہائی مشکل ہو گیا واضح رہے کہ پرائیویٹ منڈیوں میں مارکیٹ کمیٹی کی مداخلت کو بھی روک دیا گیاہے سورج میانی سبزی و فروٹ منڈی کو بھی پامرا اتھارٹی کے انڈر میں لانے کیلئے بھی کوشش کی جا رہی ہے۔
اقدامات شروع 

مزیدخبریں