ملتان (نمائندہ نوائے وقت)وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے تحریک انصاف ملتان کے سینئر رہنما رانا عبدالجبار کو اپنا پولیٹیکل اسسٹنٹ مقرر کر دیا ہے۔رانا عبدالجبار قبل ازیں ایم ڈی اے کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔سیکرٹری کوارڈینیشن چیف منسٹر رفاقت علی نے رانا عبدالجبار کا پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹو سی ایم پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
رانا عبدالجبار