چوک مہر پور(نامہ نگار)زمین کے تنازع پر تھانہ کے گیٹ کے سامنے دو گروپوں میں تصادم تیرہ افراد زخمی تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ جمال کے مین گیٹ کے سامنے شاہ جمال جتوئی روڈ پر واقع قیمتی پلاٹ پر ملک نواز کوریہ اور عبدالکریم طارق زور وغیرہ کے درمیان تنازعہ چلا آرہا تھا پلاٹ پر قبضے کی کوشش میں تصادم شروع ہو گیا لاٹھیوں اینٹوں کا آزادانہ استعمال جسکے نتیجے میں دونوں فریقوں کے تیرہ افراد عبدالکریم، طارق، ذاکر، عابد حسین، خضر، شوکت، مشتاق، فاروق ملک نواز کوریہ اور اس کے بیٹے محمد آفتاب، محمد سہیل، عمر نواز، اور عبدالقیوم زخمی ہو گئے جنہیں رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال میں داخل کرا دیا گیا جبکہ پولیس تھانہ شاہ جمال کی حدود میں واقع پولیس چوکیوں پر تعینات نفری کو امن و امان قائم رکھنے کی خاطر شاہ جمال طلب کر لیا ہے۔
13 افراد زخمی