محکموں میں شٹل کاک بننے والے صارفین کا احتجاج، نمبر پلیٹس آنا شروع ہو گئیں،ڈائریکٹر ایکسائز 

Oct 07, 2022

ملتان (سماجی رپورٹر)محکمہ ایکسائز کی ناقص پالیسی،3سالوں سے گاڑی مالکان کو نمبر پلیٹیں نہ مل سکیں ۔تفصیل کے مطابق محکمہ ایکسائز کی ناقص پالیسیوں کے باعث 2018/19 میں کرائی جانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کرائی گئیگاڑیوں کی نمبر پلیٹیں صارفین کو نہ مل سکیں جبکہ نئی رجسٹریشن ہونے والی گاڑیوں کی نمبرپلٹس سے بیشتر صارفین محروم ہیں، سمارٹ کارڈ بھی تاخیر کا شکار ہیں جس سے صارفین و شہری سخت اذیت کا شکار ہیں۔ محکمہ ایکسائز طویل عرصہ سے اپنی ڈاک کی تقسیم کیلئے کورئیر سروسز سے معاہدہ کر چکا تھا اب کوریئر سروس سے معاہدہ ختم کرکے محکمہ ڈاک سے معاہدہ کرلیا گیا ہے۔ ڈاک پھر بھی نہ صرف تاخیر کا شکار ہے بلکہ ہزاروں صارفین محکمہ ایکسائز ، محکمہ ڈاک  اور کورئیرسروس کے درمیان شٹل کاک بن کررہ گئے ہیں۔ جس پر صارفین نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثناء ڈائیریکٹر ایکسائز عبد الللہ خان جلبانی نے کہا کہ نمبر پلیٹس معمول کے مطابق آنا شروع ہوگئیہیں۔صاارفین کی آسانیکیلئے محکمہ ایکسائز نے ایک ویب سائیٹ جاری کی ہے جس سے صارفین اپنا سٹیٹس چیک کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن صارفین کو نمبر پلیٹس نہیں مل رہیں بدقسمتی سے ان کے ایڈریس غلط لکھے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے پریشانی لاحق ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین محکمہ ایکسائز اور محکمہ ڈاک سے رابطہ کرکے اپنی نمبر پلیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔
 محکمہ ایکسائز

مزیدخبریں