جعفرآباد میں پولیس کی فائرنگ  سے نوجوان جاں بحق،ورثا کااحتجاج

Oct 07, 2022


جعفر آباد(نامہ نگار )جعفرآباد تھانہ کی حدود کیٹل فارم تھانہ کی حدود میں نوریز نامی نوجوان راشن لینے  آیا جہاں پر مقامی این جی اوز راشن تقسیم کررہی تھی راشن تقسیم کے دوران متاثرین راشن پر جھپٹ پڑے جس پر پولیس نے فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں نوریز خان مستوئی موقع پر جانبحق ہوگیا جس پر مظاہرین نے ورثہ کے ساتھ نعش تھانے کے سامنے رکھ کراحتجاجی مظاہرہ  کیا۔اوستہ محمد تا ڈیرہ اللہ یار روڈ کوبلاک کردیا روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔مظاہرین نے ڈی  آئی  جی ریجن نصیرآباد سے مطالبہ کیاکہ واقع میں نامزد پولیس کے خلاف کاروائی کی  جائے۔
 بصورت دیگر نعش سمیت ان کادھرنا جاری رہیگا ۔مقامی این جی اوز ودیگر ملکی غیرملکی این جی اوز نے متاثرین سیلاب کے لیے جاری امداد فوری معطل کردی۔

مزیدخبریں