جشن عیدمیلادالنبی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں ‘ڈاکٹریونس دانش


حیدرآباد (بیورو رپورٹ) جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد یونس دانش،ناظم علی آرائیں،پیر سید سعید شاہ،سید عبدالغنی شاہ صاحبزادہ محمد حمد قادری عبدالروف الوانی محمد رضوان شیخ،،عمر فاروق محمد اقبال میمن صادقین رسول نے پکا قلعہ چوک حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کی پرنورسعاعتوں میں عاشقان مصطفے ﷺجلسے جلوس اور کانفرنسیں منعقد کر کے حضور ﷺ سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت اظہار کررہے ہیں۔ہم وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی سندھ گورنر سندھ اور کمشنر حیدرآباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے رویئے کا نوٹس لیں۔ رات جمعیت علما پاکستان حیدرآباد کا اعلی سطحی اجلاس سینئر نائب صدر صوبہ سندھ پیر سعید چشتی کی زیر صدارت ہوا جس میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں جے یوپی اور مرکزی جماعت اہلسنت کے پروگراموں کو حتمی منظوری دی گئی۔
 سال گزشتہ کی طرح جشن جے یوپی 11ربیع الاول رات 9بجے پھلیلی تانگہ اسٹینڈ سے میلاد ریلی نکالی جائے گی ۔جبکہ مرکزی میلاد جلوس 12 ربیع النور کو احمد رضاچوک ہیرآباد سے نکالا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن