پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی اورحامدزمان گرفتار

اسلام آباد:  پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو گرفتار کیا گیا ہے. تاہم ایف آئی اے نے گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے جبکہ حامد زمان کو لاہور میں ان کے دفتر وارث روڈ سے مختلف الزامات کے تحت مبینہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان کے مطابق سینیٹر سیف اللہ نیازی کو پارلیمنٹ کے گیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے نے گرفتاری کی تردید کردی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو فنڈز کے حصول کیلئے بنائی گئی ویب سائٹ کیس میں حراست میں لیا گیا۔ واضح رہے کہ حامد زمان نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری، فرخ حبیب اور مراد سعید نے مبینہ گرفتاریوں کی مذمت کی ہے اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کو پارلیمنٹ کی توہین بھی قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن