اگر پی ٹی آئی اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کے لیے آنا چاہتی ہیں تو ہر قیمت پرروکیں گے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد : وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی چڑھائی کرنے کے لیے آنا چاہتی ہیں تو ہر قیمت پرروکیں گے۔ وزیرداخلہ راناثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ادراک کرناچاہیے ورنہ عمران خان کسی حادثے سےدوچاراورنقصان پہنچائےگا، اللہ کی ذات عمران خان کو بےنقاب کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سب نے دیکھا جھوٹا بیانیہ گڑھنے کیلئے قوم کے ساتھ کس طرح کھیل کھیلا، عمران خان نے پاکستان کی امیج کو نقصان پہنچایا جو کئی دہائیاں برداشت کرنا پڑے گا۔راناثنااللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کے ساتھ کھیل کھیل رہا تھا ، نوجوانوں کوگمراہ کر رہا ہے اب قوم کا فرض ہے اس کی شناخت کرے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ حقیقی آزادی جس کی کوئی وقعت نہیں یہ اس پر حلف لے رہا ہے، آج عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک سے رہی سہی کسر دور ہوگئی ، آج کی آڈیولیک سے قوم کو رہنمائی ملی ہے۔راناثنااللہ نے کہا کہ جو ان کے ساتھ نہیں ،اسے ضمیرفروشی کہہ کر کہتے تھے لوگ ان کے بچوں سے شادیاں نہیں کریں گے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا تھا میں صاف و شفاف ہوں، یہ اپنے آپ کو بچانے کےلیےخرید و فروخت کرتا رہا ہے اور یہ لانگ مارچ انہی کاموں کےلیے کرنا چاہتا ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ اس ملک کی خاطر نیک نیتی سے پلاننگ کی ہے ، جتھا کلچر کامیاب ہوا تو روز جتھے آئیں گے ، قوم اور ملک کی خاطر پوری طاقت سے اسے روکیں گے۔لانگ مارچ کے حوالے سے راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قانون کےدائرےمیں رہ کر احتجاج دھرنا دینا چاہتی ہے تودے، مختص کردہ جگہوں پر دھرنا،احتجاج کریں ہم سیکیورٹی بھی دیں گے، اگر وہ چڑھائی کرنےکے لیے آنا چاہتے ہیں تو ہر قیمت پرروکیں گے، اس انداز سے روکیں گے ان کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوگا۔وزیر داخلہ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تمہارے ارادوں کا پتہ ہے مگر تمہیں یہ معلوم نہیں، دوتجاویز پر غور ہورہا ہے، ان میں سے کسی ایک کی ضرورت ہوئی تو عمل کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن