اسلام آباد:تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے باعث فیض آباد کے بعد ریڈ زون کےاطراف بھی کنٹینرز پہنچانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہےجس کے بعد دارالحکومت ‘کنٹینر سٹی ‘ کا منظر پیش کرنے لگا ہےٹرالرزکی بڑی تعداد کنٹینرزلیکر سرینہ چوک پہنچ گئی ہے، جہاں کنٹینرز کو سرینہ چوک کے مختلف اطراف میں لگانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔وفاقی پولیس نے ریڈ زون جانے والے متعدد راستے پہلے ہی کنٹینرز رکھ کربند کررکھے ہیں اب نادرا چوک اور ڈی چوک کو بھی کنٹینرز رکھ کر بند کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مارگلہ روڈ سےریڈ زون انٹری پوائنٹ پر بھی کنٹینرز پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔حکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے کے اعلان کے فوری بعد وفاقی دارالحکومت کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس دوران اسلام آباد کے تمام درسگاہوں میں ممکنہ طور پر چھٹیاں کرنے اور امتحانات بھی ملتوی کردئیے جائیں گےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلد ‘جیل بھرو تحریک’ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کی آزادی کیلئے جان کی قربانی دوں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں کال دوں گا میانوالی والوں تیاری کرلو، مجھے لگتا ہے صرف میانوالی والے ہی اسلام آباد بھر دیں گے۔