ٹیم سائیڈ کونسل کی میئر تافین شریف سے ملاقات
پاکستان سے برطانیہ کے دورہ پر آئے غزالی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چئیرمن سید عامر محمود چودھری نصر اقبال - سید خالد عباس - سید کاشف اور سینئر ڈاکٹر یونس پرواز -مصطفاءشریف تنظیم کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فسسیح اور اور وفد کے اراکین چوہدری بشیر احمد رٹوی ، کے ہمراہ ٹیم سائیڈ کونسل کی مئیر تافین شریف سے ملاقات کی۔ باہمی تعاون اور معاونت پر اتفاق ہوا۔ مئیر تافین شریف نے کہا غزالی ایجوکیشنل ٹرسٹ نیکی کا کام کر رہے ہیں ہماری ملاقات انتہائی مفید رہی برطانیہ میں مسلمان کمیونٹی کے ساتھ دیگر کمیونٹی بے گھر افراد کی مالی معاونت کرنے کے ساتھ خواتین کو تعیلم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں بحیثیت مئیر بھرپور مدد و معاونت کروں گی۔ مصطفاءشریف تنظیم کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فسسیح نے کہا ہم خواتین کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے انہیں ہنر مند بنانے اور تعیلم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں۔بین الاقوامی سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری بشیر احمد رٹوی نے کہا ہمیں فخر ہے تافین شریف مئیر کے عہدہ پر فائز ہیں یقین سے کہتا ہوں سیاسی میدان میں مزید ترقی کی منازل طے کریں گی۔ سید وقار کا کہنا تھا کہ فخر کی بات ہے کہ تافین شریف مئیر کے عہدہ پر فائز ہیں ہمارے معاشرے کے لیے قابل مثال ہیں انہیں دیکھ کر ہماری خواتین کو معاشرے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے۔ چوہدری نصر اقبال اور سید خالد عباس نے کہا کہ غزالی ایجوکیشنل ٹرسٹ نے پاکستان کے دیہی علاقوں میں علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں۔ غزالی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چئیرمن سید عامر محمود کا کہنا تھا کہ مئیر تافین شریف برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی خواتین کے لیے قابل مثال ہیں انکے ساتھ ملاقات مفید رہی انہوں نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہم بے حد مشکور ہیں۔
غزالی ایجوکیشنل ٹرسٹ پاکستان کے دیہی علاقوں میں خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے تابناک مستقبل کی بنیاد رکھ دی اور مصتفا ءشریف تنزظیم بھی پاکستان میں مختلف پراجیکٹ پر کام کرکے ایک مثال کام کر رھی ھے