گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ غیر قانونی / غیر منظور شدہ ہاﺅسنگ سو سائٹیز کے خلاف ٹھوس ایکشن متعلقہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز ‘ لوکل گورنمنٹ کے اداروں اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس میں کو تاہی سے نہ صرف حکومتی خزانہ کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ سادہ لوح عوام کو پلاٹوں اور ترقیاتی کاموں کاجھانسہ دے کر انہیں ان کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بھی محروم کیا جا رہاہے۔ انہوںنے واضح کیا کہ کاروباری سر گرمیوں میں ہر ممکن سہولت اور آسانی حکومت پنجاب کی اہم پالیسی ہے تاہم قانونی تقاضے پورا نہ کرنے والوں سے کو ئی ر عائت نہیں برتی جا سکتی ہے اور تمام غیر قانونی / غیر منظور شدہ ٹاﺅنز اور ہاﺅسنگ سو سائٹیز کو قانون کے دائرہ میں لایاجائے۔ کمشنر نے ان خیالات کا اظہار اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ‘ ڈی جی گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ افسران کے ویڈیو لنک اجلاس کے دوران کیا۔
غیرقانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کےخلاف ٹھوس ایکشن ہو گا:کمشنرگوجرانوالہ
Oct 07, 2023