ملکی مسائل کا حل صرف نوازشریف کے پاس ہے:عطاتارڑ

Oct 07, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) پاکستا ن مسلم لیگ ن کے سابق معا ون خصوصی وزیر اعظم و امیدوا ر این اے 77عطاتارڑ، امیدوا ر صوبا ئی اسمبلی پی پی 70حاجی اما ن وڑائچ،سینئر رہنما حاجی احمد چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل اب صرف نوازشریف کے پاس ہے،ملک کو معاشی دلدل سے نوازشریف کی قیادت میں صرف پاکستان مسلم لیگ ہی نکال سکتی ہے، اگر اللہ نے موقع دیا تو نواز شریف اس ملک کی قسمت بدلے گا اور ملک کو عظیم ملک بنائے گا،عمران خان نے نواز شریف اور ان کی بیٹی اور جماعت کے رہنماوں کو جیلوں میں بھجوایا گیا،سعودی عرب، قطر، چین اور یو اے ای کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خراب کر دئیے گئے،پی ڈی ایم کی حکومت نے تو آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں کیا گیا بلکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کیا تھا، 21اکتوبر کو سب نواز شریف کا مینار پاکستان پر استقبال کریں۔

مزیدخبریں