لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولاناعزیزالرحمن ثانی،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر ، مولانا سمیع اللہ نے خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنے والے کل قیامت والے دن شفاعت محمد کے حقداربنیں گے۔ عقیدہ ختم نبوت کسی ایک مسلک یا فرقے کا کام نہیں پوری امت مسلمہ کا مشرکہ عقیدہ ہے اور مسلمانوں نے ہمیشہ باہمی اتحاد واتفاق سے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور دفاع کیا ہے۔اسلام کی بنیا د جس عقیدے پر قائم ہے۔ وہ ختم نبوت کا عقیدہ ہے۔ انگریز کا خود کاشتہ پودا فتنہ قادیانیت ملک کے مختلف علاقوں میں سادہ لوح مسلمانوں کو قادیانی کافر و مرتد بنانے کیلئے اپنے اوچھے ہتھ کنڈے استعمال کیے ہوئے ہیں جنکا تدارک کرنا حکومت کی آئینی و دینی ذمہ داری ہے۔ علماءنے کہا کہ قانون ناموس رسالت میں کوئی ترمیم ناقابل برداشت ہے ۔علماءنے خطبات جمعہ میں کہا کہ ناموسِ رسالت ایکٹ میں ترمیم کی سازش درحقیقت تحفظ ناموسِ رسالت قانون کو غیر موثر بنانیکی ملک دشمن یہودی و قادیانی سازش ہے جسے غیور مسلمان قطعی طور پر برداشت نہیں کرینگے۔