لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر نے کہا ہے کہ ایچ ای سی سکالر شپ پر بیرون ملک جانےوالوں سے بھرے جانے والے بانڈ پر سختی سے پابندی کرائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی فیصل آباد کے سنڈیکیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی وائس چانسلر ظل ہما نازلی اور یونیورسٹی کے دیگر عہدیداروں کے علاوہ پروفیسر طلعت نصیر پاشا ، پروفیسر انور رشید ، پروفیسر جمیل انور اور ایچ ای سی ، خزانہ اور محکمہ قانون کے نمائندہ افسران نے شرکت کی ۔ سنڈیکیٹ اجلاس میں مذکورہ یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔ صوبائی وزیر منصور قادر نے کہا کہ خواتین کی یونیورسٹیوں میں طالبات کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنا متعلقہ وی سی کی ذمہ داری ہے۔