لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر نے کہا ہے کہ ایچ ای سی سکالر شپ پر بیرون ملک جانےوالوں سے بھرے جانے والے بانڈ پر سختی سے پابندی کرائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی فیصل آباد کے سنڈیکیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی وائس چانسلر ظل ہما نازلی اور یونیورسٹی کے دیگر عہدیداروں کے علاوہ پروفیسر طلعت نصیر پاشا ، پروفیسر انور رشید ، پروفیسر جمیل انور اور ایچ ای سی ، خزانہ اور محکمہ قانون کے نمائندہ افسران نے شرکت کی ۔ سنڈیکیٹ اجلاس میں مذکورہ یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔ صوبائی وزیر منصور قادر نے کہا کہ خواتین کی یونیورسٹیوں میں طالبات کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنا متعلقہ وی سی کی ذمہ داری ہے۔
سکالر شپ پر بیرون ملک جانےوالوںکیلئے بانڈ فارم پر پابندی لگائی جائے :وزیرتعلیم
Oct 07, 2023