لاہور (نیوز رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ آنکولوجی کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر کے موضوع پر منعقدہ آگاہی سیمپوزیم اور واک میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عباس کھوکھر، پروفیسر وارث فاروقہ، پروفیسر احمد عزیر قریشی، پروفیسر رب نواز میکن، پروفیسر حفیظ بٹ،پروفیسر صائمہ امیر، پروفیسر نادیہ خورشید، پروفیسر کرن خورشید ملک، ڈاکٹر زینب زبیر اور ڈاکٹر ماہم سمیت نرسز اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔ صوبائی وزیرڈاکٹر جاوید اکرم نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بریسٹ کینسر کے اعدادوشمار انتہائی خطرناک ہیں، ہر 100 میں سے 9 خواتین بریسٹ کینسر کا شکار ہیں۔ ہمارے معاشرے میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانا انتہائی اہم ہو چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بریسٹ فیڈنگ میں بہت طاقت رکھی ہے۔بریسٹ فیڈنگ سے انکار سمجھداری نہیں بلکہ جہالت ہے۔
پاکستان میں ہر 100 میں سے 9 خواتین بریسٹ کینسر کا شکار: وزیر صحت
Oct 07, 2023