غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے انخلاء میں 24 دن باقی رہ گئے۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔ بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ آج بھی54 افغان خاندان واپس چلے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور، خیبر اور دیگر علاقوں میں افغانیوں نے اپنی جائیدادیں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنا ہو گا، غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے، غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔افغان خاندانوں کی وطن واپسی جاری ، 2 روز میں 60 خاندان افغانستان واپس لوٹ گئے۔دوسری جانب افغان مہاجرین کو واپسی کی ڈیڈ لائن دینے کے بعد سے صوبائی دارالحکومتوں سمیت کئی شہروں میں الیکٹرانک کا سامان سستا ہوگیا اور مکانوں کے کرائے بھی کم ہونا شروع ہو گئے۔