علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 177 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 5326 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے،رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 2078 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 56 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 1514 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 71 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 610 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز 16 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 257 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 17 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 235 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں گزشتہ روز 5 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قصور اورمنڈی بہاؤ الدین میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض رپورٹ ہوئے۔سیکرٹری ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، رحیم یار خان، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور حافظ آباد میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 126 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 52 مریض زیر علاج ہیں ۔ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔
ڈینگی کا راج برقرار،مزید نئےکیسز رپورٹ
Oct 07, 2023 | 12:05