سٹاک مارکیٹ: ملاجلا رجحان،مجموعی سرمایہ میں4ارب43کروڑ روپے کمی

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزبھی کاروبار حصص میں اتارچڑھاو¿ کا سلسلہ مسلسل جاری رہنے کے بعد کاروبار مثبت زون میں بند ہوا۔ 100 انڈیکس میں صرف41پوائنٹس کا اضافہ ہوسکا جبکہ کاروبار میں معمولی تیزی کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 4ارب43کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔ کاروبار میں ہون ے والے خسارے کے سبب گزشتہ روز کی نسبت46.77فیصد حصص کی قیمتیں کم ہو گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازمندی کیساتھ ہوا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے سبب انڈیکس 168پوائنٹس بڑھتا ہوا47619پوائنٹس تک بھی پہنچا لیکن بعد ازاں منافع کے حصول کیلئے شیئرز کی فروخت اور تکنیکی کریکشن کی وجہ سے تیزی سے اوپر کی جانب جاتی ہوئی مارکیٹ میں ٹھہراو¿ آیا اور کاروبار کے اختتام پر تیزی صرف41پوائنٹس رہ گئی۔مارکیٹ میں ٹیکی کام، پاور، سیمنٹ، کمیونیکیشن، پیٹرولیم، آئی اور گیس، اور انرجی سیکٹر میں کاروباری سرگرمیاں نمایاں رہیں۔ 100 انڈیکس میں 41.19پوائنٹس بڑھ کر47493.57پوائنٹس ہو گیاجبکہ آل شیئرز انڈیکس15.59پوائنٹس بڑھ کر 31832.86پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس289.70پوائنتس اضافے سے 79978.23پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 73.71 پوائنٹس گھٹ کر16373.88پوائنٹس پر بند ہوا۔

ای پیپر دی نیشن