لندن (نوائے وقت رپورٹ) نوازشریف نے کہا ہے کہ دفتر میں آخری دن ہے۔ پھر میں روانہ ہو جاﺅں گا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ میرے حق میں اور خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکرگزار ہوں۔ معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے۔ عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں۔ غیبت‘ چغلی اور بیان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہئے۔ تنقید برائے تنقید نہیں برائے اصلاح ہونی چاہئے۔ مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیراﺅ کیا گیا۔ پاکستان کے مظاہروں کا چار سال میں کیا فائدہ ہوا ہے۔ مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جا کر کریں۔