مہنگائی بڑھ گئی، 19اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ، 16کے نرخ کم ہوئے: ادارہ شماریات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران منہگائی کی شرح میں 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں منہگائی کی مجموعی شرح 37 اعشاریہ 07 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ 19 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھے جبکہ 16 میں کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران چینی کی اوسطاً قیمت میں 1 روپے فی کلو جبکہ ٹماٹروں کی فی کلو قیمت میں 11 روپے اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق 1 ہفتے کے دوران پیاز، انڈے، لہسن، آلو کی قیمتیں بھی بڑھیں اور تازہ دودھ، دہی، مٹن، خشک دودھ کے دام بھی بڑھے گئے۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 98 روپے منہگا ہوا، جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3232 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جن اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں پیٹرولیم مصنوعات، چکن، دال مسور، دال چنا، دال ماش، آٹا، سرسوں کا تیل، گھی و دیگر اشیاء شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...