ڈالر مزید 2.50 روپے سستا سونا 2400 روپے تولہ مہنگا ہو گیا

Oct 07, 2023

کراچی (کامرس پورٹر) جمعہ کو مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باعث ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے جس پر 24قیراط سونے کی فی تولہ2400روپے کے اضافے سے 1لاکھ 88ہزار روپے کی سطح سے بڑھ کر 1 لاکھ 90 ہزار 400 روپے ہوگیا۔ دوسری طرف سٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 93 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283.62 روپے کی سطح سے گھٹ کر 282.69روپے رہ گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید 2.50روپے کی کمی سے 284 روپے کی سطح سے کم ہوکر 281.50 روپے کا رہ گیا۔ یورو کی قدر 4.50 کی کمی سے296روپے رہ گئی جبکہ برطانوی پاو¿نڈ کی قیمت فروخت 5.50روپے گھٹ کر242روپے پر رہ گیا۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 90پیسے گھٹ کر 75 روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 77روپے رہ گئی۔

مزیدخبریں