ورلڈ کپ: رضوان، سعود کی نصف سنچریاں ،پاکستان کا فاتحانہ آغاز، نیدرلینڈز کو شکست

Oct 07, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو81رنز سے شکست دیدی ۔حیدر آباد دکن میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز فاتحانہ انداز سے کیا۔ نیدرلینڈز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم49 اوورز میں 286 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی،سعود شکیل اور محمد رضوان 68،68 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے اننگز کاآغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا ۔فخر زمان12، کپتان بابر اعظم 5 اور امام الحق 15 رنز بناکرآو¿ٹ ہوگئے۔ٹاپ آرڈر ناکام ہونے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے ٹیم کو سنبھالا اور سکور 100 سے اوپر تک پہنچایا۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 50 رنز مکمل کیے تاہم کھیل کے 29 ویں اوور میں سعود شکیل 68 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 182 رنز پر پاکستان کی پانچویں وکٹ بھی گرگئی، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 75 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوگئے، محمد افتخار بھی 9 رنز پرپویلین لوٹ گئے جبکہ شاداب خان بھی 32 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔محمد نواز نے 39 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حسن علی صفر پر پویلین لوٹے، اختتامی اوورز میں حارث رو¿ف اور شاہین آفریدی نے سکور کو 286 رنز تک پہنچایا۔ حارث 16 رنز بناکر سٹمپ ہوگئے، ٹیم 49 اوورز میں 286 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔شاہین 13 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ بیس ڈی لیڈا نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایکرمین نے 2 ،آریان دت،لوگن وین بیک اور پال وین میکرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈ ز کی ٹیم41اوورز میں 205رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ میکس او ڈوڈ 5 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے جبکہ کولن ایکر مین 17 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ وکرم جیت سنگھ 52 رنز بناکر شاداب کا شکار بنے۔ تیجا ندامانورو 5 رنز اور پھر سکاٹ ایڈورڈز صفر پر حارث رو¿ف کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے۔ ثاقب ذوالفقار 10 رنز بناکر شاہین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔بیس ڈی لیڈا محمد نواز کی گیند پر 67 رنز پر بولڈ ہوئے۔لوگان بیک28رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے ۔حارث رﺅف نے تین ‘حسن علی نے دو ‘شاہین شاہ آفریدی ‘افتخار احمد‘محمد نواز ‘شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے دوسری تیز ترین ففٹی جڑدی۔حیدر آباد کے راجیوگاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میںسعود شکیل نے یہ کارنامہ 32 گیندوں پر سرانجام دیا۔ اس سے قبل سابق کپتان انضمام الحق نے یہ اعزاز 30 گیندوں پر 1992 ءمیں سرانجام دیا تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیدرلینڈز کےخلاف کامیابی کے بعد بھارت میں پہلی بار ون ڈے ورلڈ کپ کا میچ جیتا ہے۔اس سے قبل بھارتی سر زمین پر ون ڈے ورلڈکپ کے 2 میچز کھیلے تھے اور دونوںمیں شکست ہوئی تھی۔1996 کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو بنگلور میں بھارت نے ہرایا تھا جبکہ 2011 کے سیمی فائنل میں پاکستان کو موہالی کے مقام پر بھارت سے شکست ہوئی تھی۔نیدرلینڈز کی اننگز جاری تھی کہ میچ میں پانی کے وقفہ کے دوران محمد رضوان نے گراو¿نڈ میں ہی نماز ادا کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین کی جانب سے محمد رضوان کے اس عمل کو سراہا جا رہا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں جب رضوان نے میچ کے دوران گراو¿نڈ میں نماز ادا کی ہو۔2021 کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت میچ کے دوران محمد رضوان کی گراو¿نڈ میں نماز ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں