سانحہ کارساز‘ 18 اکتوبر کو لاہور میں جلسہ بلاول بھٹو ویڈیو لنک خطاب کریں گے

Oct 07, 2023

لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور نے سانحہ کار ساز کے موقع پر مین بازار ٹاو¿ن شپ میں جلسہ عام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ویڈیو لنک پر لاہور سمیت ملک بھر میں پارٹی تنظیموں سے خطاب کریں گے۔ اس بات کا اعلان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو¿ن میں لاہور تنظیم کے جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جمیل منج، چودھری آصف ناگرہ، عمر شریف بخاری، اشرف خان، سونیا خان، رانا دلشاد، فہیم ٹھاکر، رانا اشعر نثار، رانا ضیاءالحق، عارف خان، نصیر خان، عارف خان، میر شکیل چنی، حسن گیلانی، صداقت شیروانی، شکیل پاشا، پروین شیخ، کامران پہلوان، عامر نصیر بٹ، رانا فقیر حسین، عمر ایاز، سمیت شہر بھر سے ڈسٹرکٹ اور زونل تنظیموں کے صدور اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسلم گل نے اجلاس میں شریک پارٹی عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں کو جلسے کی بھر پور تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹک ہولڈرز الیکشن میں بھرپور حصہ لیں۔

مزیدخبریں