غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف پوری طاقت سے کارروائی جاری رہے گی: آرمی چیف

اسلام آباد+کراچی (خبرنگارخصوصی+سٹاف رپورٹر) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر سرکاری محکمے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کو پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے تاکہ وسائل کی چوری اور ان سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کو ہونے والے معاشی نقصانات کو روکا جا سکے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جمعہ کو کراچی کے دورہ اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کے ہمراہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان، سندھ کے کچے کے علاقے میں آپریشن، سی پیک، نان سی پیک، پرائیویٹ پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی، غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے اقدامات، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان، سندھ میں ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر پیشرفت اور گرین سندھ کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے تاریخی اقدامات کے استفادے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔شرکاءنے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں۔قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کراچی نے استقبال کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...