لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کےخلاف پاکستانی اننگز کا 22واں اوور، گیند تھی وین ڈر مور کے ہاتھ میں، دوسری گیند پر سعود شکیل نے چوکا لگایا اور ساتھ ہی قانون سے واقفیت اور حاضر دماغی دکھائی۔سعود نے فوری امپائرز سے ’نو بال‘ کی اپیل کی کیونکہ نیدرلینڈز کے 5 فیلڈر 30 گز کے سرکل سے باہر تھے۔امپائر نے وین ڈر مور کی گیند کو نوبال قرار دیا، فری فری ہٹ پر سعود شکیل نے اننگز کا پہلا چھکا لگایا۔