لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیدرلینڈز کے خلاف 81 رنز سے فتح کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔حیدر آباد دکن میں کھیلے میچ کے بعد نیدرلینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈز اور بابر اعظم نے اپنی ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔بابر اعظم نے کہا کہ میچ کے نتائج سے مطمئن ہوں، ہم مجموعی طور پر اچھا کھیلے ہیں، حیدر آباد کی عوام نے بھی سپورٹ کیا‘مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوئے ۔ میچ میں ابتدائی 3 وکٹیں گرنے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے زبردست پرفارم کیا۔ سعود شکیل نے ایک روزہ کرکٹ میں شاندار صلاحیتیں دکھائیں، فاسٹ باﺅلرز کی کارکردگی سے بھی مطمئن ہوں۔جس طرح رضوان اور سعود کھیلے میچ پر گرفت مضبوط ہو تی گئی ۔ سعود نے جس طرح کھیلا ثابت کر دیا کہ وہ اننگز کو مضبوط کرنا جانتے ہیں ۔ باﺅلرز نے پہلے دس اوورز میںحریف بیٹرز کو قابو میں رکھا‘پلان کے مطابق باﺅلنگ کرائی جس سے کامیاب رہے ۔ نیدرلینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈزنے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں ہم نے اچھا کھیلا، مجھے نتائج سے مایوسی ہوئی ہے۔ میرا خیال ہے ہم نے پاکستان کو آخر میں زیادہ رنز کرنے دیئے، ہم ایک موقع پر میچ جیتنے کی پوزیشن میں تھے۔باﺅلنگ اور فیلڈنگ میں اچھی کارکردگی دکھائی ۔ جب 120پر دو کھلاڑی آﺅٹ تھے تو لگ رہا تھا میچ جیت جائیں گے ۔ تمام کھلاڑیوںنے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ہمیں علم تھا کہ پاکستان کی باﺅلنگ بہت اعلیٰ ہے ‘وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکلتا گیا۔مین آف دی میچ سعود شکیل نے کہا کہ پچھلے دو تین ماہ کے دوران اپنے گیم پر کافی محنت کی ہے۔ اندازہ تھا کہ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنا ہوگی، اس کے حساب سے تیاری کی، جس گیند پر چوکا لگے وہ میں انجوائے کرتا ہوں۔کوشش کی کہ ٹیم کیلئے کھیلوں اور مثبت کردار ادا کروں ۔تین وکٹیں گرنے کے بعد اعصاب کو قابو میںرکھا۔ خوش قسمت ہوں ابتداءمیں ہی باﺅنڈریز مل گئیں ۔ ہم نے مشاورت کی کہ اگر رنز بڑھتے گئے تو دباﺅ حریف ٹیم پر منتقل ہو جائے گا۔ایسا ہی ہوا۔ شارٹ کو بہتر کرنے کی کوشش کی ہے ۔ دلیرانہ کھیلنے اور اٹیکنگ کھیلنے کی پریکٹس کی ہے ۔ کوچنگ سٹاف نے اعتماد دیا ہے ۔ باﺅلرز سپنرز ہوں یا فاسٹ باﺅنڈریز لگانے کی کوشش کر تا ہوں ۔مدد کرنے پر کوچنگ سٹاف کا شکر گزار ہوں ۔
ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن، حکمت عملی میں کامیاب رہے: بابراعظم
Oct 07, 2023