گجرات: 4 افراد کے قتل میں 2 مجرموں  کو 100,100 سال قید 

Oct 07, 2024

 گجرات (نامہ نگار) تاریخ پیشی پر جاتے ہوئے 4 افراد کو قتل کرنے والے 2 ملزموں کو مجموعی طور پر 100/100 سال قید سنانے کا حکم سنایا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات عرفان سعید نے تھانہ ککرالی کے گائوں سریعہ کے رہائشی ساجد محمود عرف ڈاکٹر اور اعتزاز احسن عرف نعمان نومی کو 4/4 بار عمر قید مجموعی طور پر 100/100 سال قید اور 2/2 لاکھ روپے ہرجانہ مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں