تہران (نیٹ نیوز) آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر حملے کی نگرانی کرنے والے جنرل کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز دیدیا۔’نشان فتح‘ کسی عسکری کامیابی پر دیا جانے والا ایران کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایرو سپیس ڈویژن کے سربراہ امیر علی حاجی زادے کو ایران کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز ’نشان فتح‘ سے نوازا۔
اسرائیل پر حملے کی نگرانی کرنے والے ایرانی جنرل کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز
Oct 07, 2024