ننکانہ صاحب‘لاہور(نمائندہ نوائے وقت +نوائے وقت رپورٹ ) تھانہ صدر ننکانہ کے نواحی گائوں چک نمبر17 کڑیال میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجہ میں 32 سالہ یاسر اور 40 سالہ فیصل قتل جبکہ رضوان، رفاقت اور اعجاز زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ اور انچارج چوکی کڑیال موقع پر پہنچ گئے۔ملزموںکی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدیں ۔ ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہامقتولین کے ورثاء کے غم میں برابر شریک ہیں۔ ملزموں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیںانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ننکانہ صاحب میں جوہڑ اراضی تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخو پورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب کا ڈی پی او ننکانہ کو ملزموں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔