فیصل آباد کی فلور ملز نے آٹا  10 روپے کلو مہنگا کر دیا

Oct 07, 2024

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد میں ایک ہی دن میں آٹے کی قیمت میں10 روپے کلو کا بڑا اضافہ ہو گیا۔ 10 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 200 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ آٹے کا 10 کلو تھیلا 800 سے 850 تک فروخت ہوتا رہا جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1600 سے 1700 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں