پنجاب کی عوام کو سلام‘ جس نے  تحریک فساد کو یکسر مسترد کر دیا: عظمی بخاری  

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ایک اور 9 مئی جیسی بغاوت ناکام بنا دی گئی ۔ جو لوگ انقلاب لانے کیلئے نکلے تھے جوتے چھوڑ کر بھاگ گئے۔ میں پنجاب کے عوام کو سلام پیش کرتی ہوں جس نے تحریک فساد کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ وفاق اور پنجاب حکومت کی بہترین سٹریٹجی سے بلوائیوں کی بغاوت ناکام بنائی گئی۔ شرپسندوں کے پتھراؤ سے ایک سینئر پولیس اہلکار شہید ہوا ہے اور درجنوں زخمی ہیں۔یہ دہشتگرد اور فسادی کہتے ہمارا احتجاج پرامن تھا۔ خیبر پی کے کے سرکاری وسائل اور سرکاری ملازمین کے ذریعے فیڈریشن پر یلغار کی گئی۔ احتجاج میں خیبرپی کے کی پولیس کے اہلکاروں اور افغان شہریوں کی شرکت باعث تشویش اور تحقیق طلب ہے۔ جس کے اپنے بچے لندن میں بیٹھے ہیں وہ قوم کے بچوں کو ریاست کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ مجھے افسوس ہے ان والدین پر جو اپنے بچوں کو اس فتنے کی سیاست کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن