9 مئی کا مجرم ہی کانسٹیبل کی شہادت کا ذمہ دار: مریم اورنگزیب

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ کانسٹیبل عبدالحمید کی شہادت کا ذمہ دار نو مئی کا مجرم ہے۔ جو ایک بے شرم نارسسٹ اور فاشسٹ شخص ہے،  میں نہیں تو کچھ بھی نہیں ‘ ’میں نہیں تو پاکستان پر ایٹم بم گرا دو‘’میں نہیں تو ملک کو آگ لگادو‘ مار دو سب کچھ جلا دو کی قابل مذمت سوچ پاکستانی کی سوچ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خیبر پی کے سے علی امین گنڈا پور کو اسلحہ، آنسو گیس کے شیل، شیشے والی غلیلیں دے کر لاشیں گرانے، خون خرابہ کرنے، گولیاں چلانے اور اسلام آباد پر چڑھائی کرانے بھجوایا۔ پولیس، رینجرز پر حملے کرائے، سر اور آنکھیں پھوڑیں، کل کا دن دراصل 9 مئی 2 تھا، 9مئی کو نشانہ قومی سلامتی کے ادارے تھے اور مقصد ادارے کی سربراہی پر قبضہ کرانا تھا۔ کل نشانہ جمہوری ادارے تھے اور مقصد شنگھائی کانفرنس ملتوی کروانا اور عدلیہ پر قبضہ کرنا تھا۔

ای پیپر دی نیشن