اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ اصف نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپی کے علی امین گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا گیا، اس نے سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق کیا، گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹھیک ٹکر رہا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں خواجہ آصف نے کہا کوئی پی ٹی آئی والوں سے یہ بات پوچھے، ہر دفعہ وہ سب کچھ چھوڑ کر کے پی ہائوس کیوں پہنچ جاتا ہے، جلسے والے دن بھی ایسا ہی ہوا تھا۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اصل میں نئی اپڈیٹس کے پی ہائوس سے قریب دستیاب ہوتی ہیں، اس لیے سافٹ وئیر اپ ڈیٹ آسانی سے ہوجاتا ہے، چند گھنٹے غائب ہونا پڑتا ہے، گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹھیک ٹکر رہا ہے۔