سولر کی نیٹ میٹرنگ معاہدہ  ختم نہیں کریں گے: اویس لغاری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز اور ہم اس بات پر متفق ہیں کہ بجلی کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں۔ آئی پی پیز سے دو چار ماہ سے بات چیت کا آغاز کیا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 5 پاور پلانٹ بند کر دیں تو 65 پیسے کا فرق پڑے گا۔ ڈسٹری بیوشن کے بورڈ پہلی مرتبہ بغیر سیاسی مداخلت کے بنے ہیں۔ سولر کی نیٹ میٹرنگ کے معاہدے کو ختم نہیں کریں گے۔ ٹیکس سٹرکچر دیکھا جا رہا ہے، پاور سیکٹر کے لوکل ڈیٹ کو ری پروفائل کی ضرورت ہے۔ 35 روپے میں سے 19 روپے یونٹ کیپسٹی چارجز ہیں، یہ شرح 50 فیصد سے بھی زائد ہے۔ قیمتوں میں کمی کا صارفین پر اثر پڑے گا۔ چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔ پاور سیکٹر میں بہتری سے قیمت میں 15 روپے کم نہیں ہو گی۔ پیداوار‘ تقسیم‘ ٹرانسمشن و دیگر امور بہتر بنانا ہوں گے۔ صرف آئی پی پیز سے بات کر کے کام نہیں چلے گا۔ کوئی معاہدہ یکطرفہ ختم نہیں کر رہے۔ ہم تو 5,5 کلو واٹ والے سولر کنٹریکٹ بھی ختم نہیں کر رہے۔ اصلاحات پر اتنی سنجیدہ حکومت کبھی نہ تھی۔ حکومتی ٹاسک فورس کام کر رہی ہے۔ چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن