اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس آج 7 اکتوبر سوموار کو ایوان صدر میں ہوگی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور شہبازشریف شرکت کریں گے اور تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو بھی دعوت نامے بھیج دیئے گئے۔