لاہور ( کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا حضور اکرمؐ کی ذات اقدس تمام انسانیت کیلئے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ عشق محمدؐ مومنوں کا اثاثہ اور شفاعت محمدؐ کا ذریعہ ہے۔ جب رسول اللہؐ سے عشق ہو جائے تو انسان پورے کا پورا بدل جاتا ہے۔ ہر ہر ادا میں اپنے آقائوںکی پیروی کرنا زندگی کا مقصد و محور بن جاتا ہے۔ نماز کا پابند اور اپنے اللہ کا ہر دم شکر گزار بندہ بن جاتا ہے۔جس نے اپنا محبوب ہمیں عطا کر دیا وہ ہم سے کتنی محبت کرتا ہو گا۔