تحریک انصاف کے ڈی این اے میں پاکستان مخالف جراثیم ہیں:سیف الملوک کھوکھر 

لاہور(نیوزرپورٹر)  پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نگہت شیخ، سید توصیف شاہ ،صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر نے کہا برسٹر سیف کا بھارتی وزیر خارجہ کو ریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت دینا ملک دشمنی کا آخری لیول ہے۔ ان لوگوں میں ملکی وقار، ملکی سا  لمیت اور خود مختاری جیسی سوچ دور تک موجود نہیں۔گذشتہ روز پی ٹی آئی کے ناکام احتجاج پر انہوں نے کہا تحریک انصاف کے ڈی این اے میں پاکستان مخالف جراثیم دوڑتے ہیں۔یہ اپنے عزائم سے ثابت کرتے ہیں انکا مشن ملکی جڑوں کو کھوکھلا کرنا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ تحریک انصارف پارٹی کے ریاست مخالف احتجاج میں افغان شہریوں کی شرکت کئی سوالات کھڑے کر رہی ہے۔ پنجاب کے عوام باشعور اور عقلمند ہیں اسی لیے پنجاب کے لوگوں نے اڈیالہ جیل کے قیدی کے بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن