آج سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے:سید حسن مرتضیٰ  

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا تحریک انصاف کا ایجنڈا بے نقاب ہو چکا۔ان کا فیصلہ پارلیمان میں نہیں،اب میدان میں ہو گا۔ آج سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے۔ ہم نہ اپنے منشور کو چھوڑ رہے ہیں نہ اتحادی حکومت کو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر سی ای سی چودھری اسلم گل کی رہائشگاہ پر پنجاب تنظیم کے اجلاس کے بعد عثمان ملک، رانا جواد،میاں ایوب اورچودھری اختر کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صداقت شیروانی اور ذیشان شامی بھی موجود تھے۔حسن مرتضیٰ نے شمالی وزیر ستان میں شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور دیگر شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہمارے جوانوں نے اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا سینٹر شیری رحمن پر حملے میں ملوث ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں اور کانسٹیبل حمید کے قاتلوں کو فل الفور گرفتار کیا جائے۔ جو جماعت دشمن ملک کے وزیر خارجہ کو جلسے میں تقریر کی دعوت دیتی ہے،میں انہیں مکتی با  ہنی کی تحریک کیساتھ دیکھ رہا ہوں مگرانہیں یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ ملک کا بچہ بچہ پاکستان کیلئے جان دینے کو تیار ہے۔

ای پیپر دی نیشن