فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) منشیات فروشوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق‘91 رب ملوآنی کا کانسٹیبل شاہد تھانہ کوتوالی میں ڈیوٹی سرانجام دیتا تھا۔ اس نے علاقہ میں منشیات فروشوں صدام وغیرہ کو منع کیا تو وہ اس کی جان کے دشمن ہو گئے۔ گذشتہ صبح شاہد ڈیرہ پر جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح منشیات فروشوں صدام وغیرہ نے گھیر لیا اور فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گئے۔ ایس ایچ او چک جھمرہ علی اکرام گورائیہ نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے منشیات فروش قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے ہیں۔