لاہور(خصوصی نامہ نگار) مولانا عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان کے سینئر رہنما علامہ شبیر قادری نے اجتماع سے کہا آئین اور قانون کی حکمرانی کے بغیر سیاسی انتشار ختم نہیں ہو سکتا۔ شمالی وزیرستان میں افواج پاکستان کے کرنل اور جوانوں کی شہادت ناقابل برداشت ہے۔ دہشت گردوں سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ مستحکم اور مضبوط پاکستان کیلئے نظام مصطفیؐ نافذ کیا جائے۔ تمام مسائل کا حل قوم کے اتحاد اور رسول اللہؐ کی مکمل اتباع میں ہے۔ مسلمان اللہ رسولؐ سے وفاداری کریں۔ کامیابیاں قدم چومیں گی۔ مسلمان ممالک اپنی باری کا انتظار کیے بغیر متحد ہو کر اسرائیلی مظالم پر ٹھوس منصوبہ بندی کریں اور اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ اقوام متحدہ کا ادارہ اپنی افادیت کھو چکا ہے جس نے آج تک مسلمانوں کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا۔
آئین ، قانون کی حکمرانی کے بغیر سیاسی انتشار ختم نہیں ہو سکتا:علامہ شبیر قادری
Oct 07, 2024