رواں سال صوبہ بھر سے مطلوب 1 لاکھ 85 ہزار مجرم گرفتار 

Oct 07, 2024

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں ٹارگٹڈ کاروائیاں میں تیزی لائی گئی جس کے نتیجے میں رواں سال مختلف وارداتوں میں مطلوب 1 لاکھ 85 ہزار مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، صوبہ بھر میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 1 لاکھ 4 ہزار سے زائد اشتہاری مجرم گرفتار ہوئے، گرفتار شدگان میں اے کیٹیگری کے 17491، بی کیٹیگری کے 86928 اشتہاری شامل ہیں ، تقریباََ 55 ہزار عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے، اے کیٹیگری کے 4642 اور بی کیٹیگری کے 49839 عدالتی مفروران شامل ہیں، دوران آپریشنز تقریباََ 26 ہزار سے زائد ٹارگٹ آفینڈرز گرفتار ہوئے ، اے کیٹیگری کے 11140  جبکہ بی کیٹیگری کے 14651 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں ، سنگین جرائم میں مطلوب 80 سے زائد اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 56 ہزار سے مجرمان گرفتار کئے گئے۔ 21019 اشتہاری مجرمان ، 24523 عدالتی مفرور اور 10948 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کاروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور منظم جرائم کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔ موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں جبکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔ 

مزیدخبریں